ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نائب ولی عہد کی نجران میں فوجی افسروں، جوانوں کے ساتھ افطاری

نائب ولی عہد کی نجران میں فوجی افسروں، جوانوں کے ساتھ افطاری

Thu, 30 Jun 2016 14:59:26  SO Admin   S.O. News Service

فرانس دورے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا نجران میں اگلے مورچوں کا دورہ
ریاض،30جون؍(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اپنے امریکا اور فرانس کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر سیدھے سرحدی شہر نجران پہنچے جہاں انہوں نے فوجی افسروں اور سپاہیوں کے ساتھ روزہ افطار کیا اور مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان پیر سے سیدھے خصوصی پرواز کے ذریعے نجران کے ہوائی اڈے پر اترے جہاں نجران کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن جلوی بن عبدالعزیز، مسلح فواج کے سربراہ جنرل عبدالرحمان البنیان، سدرن ایریا کمانڈر اور دیگر سینیر فوجی افسران نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر شہزادہ محمد سلمان نے نجران میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور دفاعی صورت حال کا جائز لیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت اہم نوعیت کا سیکیورٹی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں فوجی افسران نے نجران میں امن وامان کی صورت حال اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے نائب ولی عہد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں انہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔


Share: